امام احمد رضا خان بریلوی؛ یادگاری تقریب کا ہوا اختتام

پونور: اعلیٰ حضرت احمد رضاخان بریلوی کے 105ویں عرس کے موقع پر جامعہ مدینۃ النور طلبہ یونین نادی الدعوۃ نے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ’’فیضانے اعلیٰ‘‘ تقریب کا انعقاد کیا۔ جامعہ مدینۃ النور شعبہ اردو ایچ. او. ڈی حضرت امتیاز احمد نورانی کی صدارت میں ایس. ایس. ایف کے قومی خزانچی زھیر الدین نورانی نے اجتماع کا افتتاح کیا، اور فرمایا کہ احمد رضاخان نے ہندوستانی روحانی ماحول کی تعمیر کرنے میں بڑا ہی رول ادا کیا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بات پر بھی نقطہ نظر ڈالی کہ شمالی ہندوستانی برادریوں کے درپیش روحانی چیلنجوں کو تسلیم کرنا اور تعلیمی اِنقلاب کے مثبت انداز میں ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے ۔ پروگرام میں شامل منھاج نے تمام حاضرین کی خوش آمدید کی اور طلحۃ سعید نے شکریہ ادا بھی کیا۔

پروگرام کے حصے کے طور پر تعلیمی سیمینار، نعت مدینۃ، تاریخی تذکرہ، شاعری کلام جیسے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ محمد عبدالرزاق (مرکز گارڈن، پونور) کو ‘شیخ بریلوی کی تصانیف، نظریات اور پیروکار’ کے موضوع پر منعقدہ تعلیمی سیمینار میں بہترین پیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔ نعت کے مقابلے میں محمد فلاح (امام ربانی کاندپرم)، محمد مشتاق (مرکز النجات، اکرول) اور سید عبدالمحسن (امام شافعی کالج بستاناباد) نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔محمد ہشام (اسرا، وڈا ناپلی) نے کامیابی حاصل کی۔ اعلیٰ حضرت کے زندگی کی لطافت موضوع پر منعقدہ تاریخی تذکرہ مقابلہ میں بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام محمد صالح (امام شافعی، بستاناباد) اور سید محی الدین بشر (امام شافعی بستاناباد) فاتح قرار پائے۔ جامعہ مدینہ النور کے پرو ریکٹر آصف نورانی نے انعامات تقسیم کئے۔ دو دن تک جاری رہی بڑی يادگاری پروگرام میں تقریباً بیس سے زائد کیمپسوں سے طلباء نے حصہ لیا۔

تصویر: احمد رضا خان بریلوی یادگار تقریب ایس ایس ایف قومی خزانہجی زھیر الدین نورانی افتتاح فراما رہے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version